کنداپور 18؍مئی (ایس او نیوز)رمضان المبارک کی آمد کی مناسبت سے ملت فاؤنڈیشن تعلقہ کنداپور کی جانب سے کلاسک آڈیٹوریم تراسی میں استقبال رمضان کے عنوان سے ایک عظیم اشان اجلاس منعقد کیاجائے گا ۔تفصیلات بتاتے ہوئے ملت فاؤندیشن کے مولانا ضمیر احمد رشادی نے کہا کہ اجلاس 19 مئی جمعہ ساڑھے چار بجے شروع کیا جائے گا اور اجلاس کی صدارت مدرسہ ضیاء العلوم رائے بریلی یوپی کے نائب مہتمم مولانا عبد السبحان ندوی مدنی کریں گے ۔مولانا نے کہا کہ اجلاس میں ملت فاؤنڈیشن اور مختلف میدان میں نما یاں خدمات انجام دینے والوں کی تہنیت کرتے ہوئے انہیں اعزاز سے نوازا جائے گا ۔مولانا نے کہا کہ اجلاس میں خواتین کے لئے بھی معقول انتظام کیا گیا ہے۔اجلاس میں مرد و خواتین کو بڑی تعداد میں شرکت کرکےمقررین کے بیانات سے استفادہ کرنے کی درخواست کی ہے۔